لندن سے چوری ہوکر کراچی سے ملنے والی قیمتی کار پی ٹی آئی دور حکومت میں پاکستان لائی گئی، وزارتِ خارجہ نے کار درآمد کرنے کی منظوری دی۔
ایگزیمپشن سرٹیفکیٹ پر کار منگوانے والے یورپی ملک کے سفیر کو ان کی حکومت نے واپس بلوالیا، جبکہ نئے سفیر نے گاڑی کی ملکیت لینے سے انکار کرتے ہوئے رجسٹریشن منسوخی کا خط لکھ دیا۔
وزارت خارجہ کی نشاندہی پر کسٹمز نے ڈیفنس کراچی سے گاڑی برآمد کی تھی اور دو افراد کو گرفتار کیا۔
گاڑی کی رجسٹریشن کرنے والوں کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کار کی قیمت کا اندازہ تقریباً 6 کروڑ روپے ہے، کسٹمز حکام کے مطابق اس پر ڈیوٹی تقریباً 31 کروڑ بنتی ہے۔
Comments are closed.