نیٹ ورک ریل کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہم اپنے متنوع مسافروں اور ملازمین کی ترجمانی کے اظہار کے لیے کرسمس سے لے کر رمضان تک تمام مذاہب کے بڑے تہواروں کو مناتے ہیں۔‘ترجمان نے مزید کہا کہ ’ہمارا مرکزی روانگی بورڈ ٹرین کی معلومات کے لیے مختص ہونا چاہیے اور ہمارے رمضان سے متعلقہ پیغامات کو کسی وجہ سے استعمال نہیں کیا گیا، جس کا جائزہ ہم لے رہے ہیں۔‘کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جا کر مرکزی روانگی بورڈ پر درج پیغام کے بارے میں شکایت کی۔برطاینہ کے خیراتی ادارے ’ہیومینسٹس یو کے‘ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’عوامی ٹرین سٹیشنوں کو “گناہ گاروں کو توبہ کرنے کی ترغیب نہیں دینی چاہیے۔‘انھوں نے مزید کہا ’احادیث یا کسی مذہبی صحیفے کو مسافروں کے لیے نشر کرنا واضح طور پر نامناسب اور انتہائی غلط ہے۔ ہم سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو اپنے خدشات سے آگاہ کریں گے۔‘تاہم بہت سے لوگوں نے روانگی بورڈ پر درج اس پیغام کو سراہا بھی ہے۔برطانیہ کے ٹی وی چینل ’اسلام چینل‘ نے ایکس پر لکھا کہ ’غیر متوقع جگہوں پر رمضان کی خوبصورتی۔‘انھوں نے مزید لکھا کہ ’کنگز کراس سٹیشن پر رمضان سے متعلق حدیث ہمیں اس مقدس مہینے کی برکتوں اور حکمتوں کے بارے میں بتاتی ہے۔‘
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.