طوفانی ہواؤں کی وجہ سے امریکی ایئر لائن کی پرواز کو لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر اترنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارے کو لینڈنگ کے بالکل آخری لمحات میں 10 سیکنڈ سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم اسے بحفاظت اُتار لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق بدھ کو انتہائی خراب موسم کی وجہ سے ہیتھرو ایئر پورٹ پر کئی پروازوں کو منسوخ کردیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں اُس روز برطانیہ کے مختلف علاقوں میں ریلوے نظام بھی متاثر ہوا تھا۔
Comments are closed.