لندن:لندن میں وزیراعظم شہباز شریف کی قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس کے بعد مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق اجلاس میں ملکی معیشت کو سنبھالنے کیلئے اہم فیصلوں میں تمام جماعتوں کواعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے نوازشریف نے عوام پرکم سے کم بوجھ ڈالنے کی حکمت عملی بنانیکی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان، پی ٹی آئی کے سابق وزرا اور اراکین اسمبلی کی کرپشن ثبوت کے ساتھ سامنے لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،اجلاس میں نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی بھی دی اور فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی سطح پرپارٹی کومنظم کیا جائے گا، نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کے کارکنوں کو خاص اہمیت دی جائے۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزرا نے اپنی تجاویز نواز شریف کے سامنے رکھیں، نواز شریف نے ہدایت کی کہ جلد از جلد آئینی اصلاحات کا عمل مکمل کیا جائے، تحریک انصاف حکومت نے پاکستان کو پستیوں کی طرف دھکیلا، مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونے والیاراکین اسمبلی اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ن لیگ کی ترجمان اور اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق قائد نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی قیادت کے مشاورتی اجلاس کی پہلی نشست آج ہوئی، نوازشریف کی زیر صدارت حتمی فیصلوں کیلئے جمعرات کوپھر اجلاس ہوگا، آج کے اجلاس میں ملک اور عوام کو بحران سے نکالنے کیلئے حکمت عملی کی منظوری دی جائے گی، ملک کو معاشی، آئینی بحرانوں سے نکالنے کیلئے آج حتمی فیصلوں کا اعلان ہوگا۔
Comments are closed.