hookup Middle Island st louis hookups reddit hookup Roosevelt New Jersey office hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں امن و امان اداروں کی قربانیوں سے ہے ، ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی:ڈی جی رینجرز سندھ افتخار حسین چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی میں قائم ہونے والا امن عوام اور تمام اداروں کی مشترکہ قربانیوں اور کاوشوں کا مرہوں منت ہے۔

ڈی جی رینجرز سندھ افتخار حسین چوہدری نے فیڈریشن ہائوس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے فیڈریشن کے ممبران اور عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔

فیڈریشن اور چیمبر آف کامرس کے صدر اور ممبران نے امن وامان قام کرنے پر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں اور شہدا کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں نمایاں کمی کے باعث معاشی استحکام پیدا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکی ترقی کیلئے برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے اور معاشی بدلا سے ہی معاشی استحکام ممکن ہے جس سے کاروباری طبقے کا اعتماد بحال ہوگا۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے چیمبر آف کامرس کی سفارشات کی روشنی میں سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

You might also like

Comments are closed.