لندن میرا تھون میں شریک ایک ایتھلیٹ کے اسپورٹس مین اسپرٹ سے دنیا متاثر ہوگئی ہے۔
کار حادثے میں زخمی ہوکر تیاری سے محروم رہنے و الے 35 سال کے ٹام ڈرنن (Tom Durnin) 8 گھنٹے 10منٹ اور 58 سیکنڈ تک دوڑتے رہے اور سب سے آخر میں میراتھون مکمل کی مگر ہمت نہیں ہاری۔
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ تقریباً 16 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تو ٹخنہ، پھر ایک پاؤں اور گھٹنہ جواب دے گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا تھون میں 26 کلومیٹر پر دوسرا گھٹنہ بھی جواب دے گیا مگر انھوں نے دوڑ جاری رکھی۔
رپورٹس کے مطابق ایتھلیٹ ٹام ڈرنن دسمبر میں ایک کار حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔
Comments are closed.