لندن میں بادشاہ چارلس کی تاجپوشی سے 4 روز پہلے بکھنگم پیلس پر حملہ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو بکنگھم پیلس کے میدان میں بارود پھینکنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلس کے باہر کنٹرول دھماکا بھی ہوا ہے۔
بکنگھم پیلس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشتبہ شخص کی گرفتاری کے وقت بادشاہ اور ملکہ پیلس میں موجود نہیں تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بکنگھم پیلس نے واقعہ پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے اسے پولیس کا معاملہ قرار دیا ہے۔
برطانوی میڈیا نے عینی شاہد کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مشتبہ شخص کئی روز سے محل کے باہر قیام کیے ہوئے تھا اور لوگوں نے اسے یہ کہتے ہوئے سنا تھا کہ وہ بادشاہ کو قتل کردے گا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے واقعہ کو دہشتگردی نہیں ذہنی بیماری کے طور پر لیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی کو ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوگی۔
Comments are closed.