بانی متحدہ کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر مقدمےکی سماعت آج کنگسٹن کراؤن کورٹ میں شروع ہوگی۔
بانی متحدہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت تین ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے، بانی متحدہ پر 22 اگست 2016 ء کی متنازع تقریر پر اکتوبر 2019 ء میں دہشتگردی کا مقدمہ بنایا گیا تھا۔
میٹ پولیس کےافسران نے کراچی میں فساد اور نیوز چینلز پر حملوں پر تفتیش کی تھی، جبکہ بانی متحدہ کو 11 جون 2019 ء کو جرائم کی حوصلہ افزائی کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔
دوسری جانب بانی متحدہ نے الزام تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے عدالت میں اپنا دفاع کرنے کا اعلان کیا تھا،بانی متحدہ کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست کو سی پی ایس نے مسترد کردیا تھا۔
واضح رہے کہ بانی متحدہ دسمبرمیں کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب تقریباً ایک ماہ اسپتال میں داخل بھی رہے تھے۔
Comments are closed.