محکمہ لائیو اسٹاک نے گائے میں پائی جانے والی لمپی اسکین کی وباء کے لئے دوائیاں درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی سے موصولہ اطلاع کے مطابق تین غیر ملکی کمپنیوں نے رضامندی ظاہر کردی ہے اور تینوں کمپنیوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے رابطہ کرلیا ہے۔ اگلے چند دنوں میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کے بعد دوائیاں درآمد کی جائیں گی۔
صوبائی وزیر لائیو اسٹاک عبدالباری پتافی نے کہا کہ 100 سال سے یہ وباء دنیا بھر میں ہے۔ پاکستان میں لمپی اسکین بیماری پہلی بار رپورٹ ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھینسوں، بکریوں، بھیڑوں اور اونٹوں میں لمپی اسکن نہیں پائی گئی۔ انسانوں کو یہ بیماری لاحق نہیں ہوتی، کوئی خطرے کی بات نہیں۔
دوسری جانب ڈیری اینڈ کیٹل ایسو سی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو دوائیوں کا بندوبست کرکے رکھنا چاہیے تھا۔
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے نوٹس لیا ہے تو کچھ ہونا شروع ہوا ہے۔ کراچی میں وباء پر قابو پالیا گیا ہے، دیگر شہروں سے مویشی لانے پر پابندی عائد کی جائے۔
Comments are closed.