گائے میں لمپی اسکن کی بیماری آنے سے کراچی میں مرغی کی فروخت بڑھتے ہی قیمتوں کو پَر لگ گئے۔
کراچی میں ایک کلو مرغی کا گوشت 540 روپے جبکہ زندہ مرغی 340 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔
لوگ کہتے ہیں مہنگی مرغی خرید لیں گے لیکن گائے کے گوشت کو ہاتھ نہیں لگائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق کراچی میں گائے کا گوشت فروخت کرنے والوں کی دکانیں سنسان ہوگئیں اور دکان داروں کو روزگار کے لالے پڑگئے ہیں۔ شہری بیف بیچنے والوں کی دکانوں پر آنے اور گوشت خریدنے سے کترا رہے ہیں۔
Comments are closed.