لعل شہباز قلندر کے مزار کے باہر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعہ پر 300 سے زائد افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق عرس کی منسوخی پر زائرین نے گزشتہ روز ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی تھی، 300 سے زائد افرادکےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ اوقاف نے کورونا ایس او پیز کے تحت عرس منسوخ کر دیا تھا۔
گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے بعد مزار اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیےگئے.
بشکریہ جنگ
Comments are closed.