جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لطیف کھوسہ کا الیکشن میں پی ٹی آئی کی 2 تہائی اکثریت کا دعویٰ

سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن ممکن ہی نہیں ۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اگلے الیکشن میں 2 تہائی اکثریت سے جیتے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف کل سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

سردار لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ امید ہے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی ختم ہوجائے گی، پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن ممکن نہیں۔ پرامید ہیں کہ عدالتیں آئین کی پاسداری کریں گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن ایسے ہی ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن مانیٹر نہ بنے، اب نواز شریف یہ کہیں گے مجھے کیوں بلایا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت سے کوئی نہیں روک سکتا، بلے کے بغیر الیکشن کو کوئی نہیں مانے گا۔

لطیف کھوسہ نے یہ بھی کہا کہ کسی کو مائنس کرنا انا کی تسکین ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.