بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

لطیف کھوسہ اور اعتزاز احسن کا پی پی پی نہ چھوڑنے کا اعلان

سینئر وکیل لطیف کھوسہ اور اعتزاز احسن نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے ممبر ہیں، پیپلز پارٹی سے نہ ان کی رکنیت کینسل کی گئی ہے، نہ کوئی کر سکتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  لطیف کھوسہ نے کہا کہ ن لیگ سے الحاق کی پالیسی انہیں پسند نہیں، ہم نے کہا کہ بلاول کی بہت مضبوط سیاسی وراثت ہے، اسے شہباز شریف کا وزیر نہ بنائیں۔

لطیف کھوسہ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کا شمار بھٹو کے قاتلوں میں ہوتا ہے۔

اس موقع پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آپ فوجی عدالتیں ضرور بنائیں لیکن آئین میں ترمیم کرکے بنائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.