بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لسبیلہ میں پُل ٹوٹنے سے آر سی ڈی شاہراہ پر جزوی ٹریفک بحال

لسبیلہ میں پُل ٹوٹنے کے باعث آر سی ڈی شاہراہ پر جزوی ٹریفک بحال کردی گئی جبکہ کوئٹہ- کراچی اور کوئٹہ – تفتان- ہرنائی- زیارت اور پنجاب سمیت اہم شاہراہوں اور دیگر رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہے۔

رپورٹس کے مطابق کوہلو کوئٹہ قومی شاہراہ بحال کردی گئی جبکہ کوئٹہ اور دیگر علاقوں کو مچ شہر سے ملانے والا پنجرہ پُل بحال نہ ہوسکا۔ مچ ندی میں بہہ جانے والی گیس لائن کی مرمت بھی نہ ہوسکی۔

دوسری جانب شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش تھم گئی جس کے بعد سیلابی ریلوں میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے۔

توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، کان مہترزئی اور مسلم باغ کے بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بحال نہیں ہوسکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.