کراچی کے علاقے لسبیلہ میں دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے، دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔
لسبیلہ میں سیوریج لائن میں گیس بھرنے سے ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی عمریں 24 سے 50 سال کے درمیان ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے سے دکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ قیمتی سامان اور موٹر سائیکلیں نالے میں جا گریں۔
واقعے کے بعد پولیس، رینجرز، ریسکیو رضاکار، کرائم سین یونٹ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔
پولیس کے مطابق لسبیلہ چوک کے قریب نعمان مسجد کے سامنے زیر زمین سیوریج لائن میں نماز جمعہ کے بعد زوردار دھماکا ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں لگ بھگ 100 گز تک کی دکانیں اور ایک پکوان ہاؤس کو شدید نقصان پہنچا۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق واقعے کے 8 زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ واقعے میں تخریب کاری یا دھماکا خیز مواد کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
Comments are closed.