آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین کی انگلی پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوجانے کے بعد پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ لبوشین کی انگلی کا ٹریٹمنٹ کیا جا رہا ہے، انکے اسکین کی رپورٹ کل آئے گی۔
دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ انجری کے باعث لبوشین کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکل ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ پرتھ ٹیسٹ کے دوران مارنوس لبوشین کو دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کے دوران انگلی پر خرم شہزاد کی گیند لگی تھی۔
Comments are closed.