لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر 2020 میں ہوئے دھماکے کے معاملے پر سابق وزیراعظم حسن دیاب پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم حسن دیاب پر ممکنہ ارادے کے ساتھ قتل کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق لبنان کے پراسیکیوٹر جنرل پر بھی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بندرگاہ پر دھماکے کے مقدمے میں دیگر 3 ججوں پر بھی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل اور 3 ججوں پر عائد الزامات کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بیروت دھماکے میں 220 افراد ہلاک اور 6500 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
Comments are closed.