بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لبنانی پارلیمنٹ نے نجیب میقاتی کو وزیراعظم نامزد کردیا

لبنانی پارلیمنٹ نے سابق وزیراعظم نجیب میقاتی کو وزیراعظم نامزد کردیا۔ بیروت میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں نجیب میقاتی کے حق میں73 ووٹ آئے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں 118 اراکین نے شرکت کی۔

نجیب میقاتی کو سیاسی اور معاشی بحران کے خاتمے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ جبکہ نامزد وزیراعظم نجیب میقاتی نے لبنانی صدر سے مشاورت کرلی ہے۔

واضح رہے کہ نجیب میقاتی دو مرتبہ لبنان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.