بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہو: محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے پاس صرف 6 واٹر کینن ہونے کا انکشاف

محکمہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے پاس صرف 6 عدد واٹر کینن ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب نے صوبائی حکومت کو رپورٹ پیش کی ہے، جس کے مطابق پی ڈی ایم اے کے پاس صوبہ بھر میں صرف 6 عدد واٹر کینن ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مزید چار واٹر کینن منگوا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے مزید 6 واٹر کینن خرید رہا ہے جبکہ اس کے پاس اس وقت قدرتی آفات، خشک سالی اور آگ جیسی آفات سے نمٹنے کے لیے 6 واٹر ٹینک ہیں۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق یہ چھ واٹر ٹینک 2018 میں ورلڈ بینک کے تعاون سے خریدے گئے تھے، ایک واٹر ٹینک کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.