لاہور میں پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہونے والا 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس روایتی راستوں پر گامزن ہے۔
جلوس خیمہ سادات سے واپس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جلوس کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
لاہور میں 9ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس صبح پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوا۔
جلوس میں شامل عزادار شہدائے کربلا کی یاد میں نوحہ خوانی اور ماتم کرتے رہے، شرکا نے نماز ظہرین سراج بلڈنگ چوک میں ادا کی۔
جلوس اسلام پورہ بازار اور سیکریٹریٹ سے ہوتا ہوا پرانی انارکلی چوک پہنچا جہاں نماز مغربین ادا کی گئی، نماز کے بعد شرکاء امام بارگاہ خیمہ سادات روانہ ہوگئے۔
مرکزی جلوس کے روٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتطامات کیےگئےہیں۔
Comments are closed.