پنجاب حکومت نے 9 اور10محرم کو صوبے کے 205 مقامات پر موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، محرم میں 9 ہزار 487 جلوس اور 37 ہزار 631 مجالس کی اجازت دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2971 جلوس اور 3694 مجالس حساس قرار دی گئی ہیں۔
ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ 872 علما کی زبان بندی اور 1249 علما کی پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
حساس علاقوں میں پولیس کا فلیگ مارچ ہو گا، متحدہ علما بورڈ تین گروپس میں صوبے بھر کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلوس اور مجالس میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
Comments are closed.