پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 8 ماہ کے دوران ملزمان نے شہریوں سے ایک ارب 71 کروڑ روپے کا مال لوٹ لیا، لوٹے گئے مال کی ريکوری صرف 10 فيصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں ڈکيتی کی 55 وارداتوں ميں 10 کروڑ 41 لاکھ مالیت کی نقدی اور اشیاء لوٹی گئیں۔
لاہور میں راہ زنی کی 3 ہزار سے زائد وارداتوں ميں 68 کروڑ روپے اور17 سو سے زائد واقعات ميں 92 کروڑ روپے چوری کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان سے 17 کروڑ 83 لاکھ 59 ہزار روپے ریکور کیے جا سکے۔
Comments are closed.