لاہور میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں 300 سے زائد ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں رونما ہوگئیں۔
پنجاب کے دارالحکومت میں بڑی تعداد میں چوری، ڈکیتی اور گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی وارداتیں سامنے آئی ہیں، پولیس جنہیں روکنے میں بے بس ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں 209 وارداتوں میں 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس دورانیے میں 14 گھروں اور دکانوں کے تالے توڑ کر وارداتیں کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق 48 گھنٹے کے دوران 26 افراد کو گن پوائنٹ پر لوٹا گیا جبکہ موٹرسائیکل چوری یا چھیننے کے 59 مقدمات درج ہوئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران 4 گاڑیاں چوری کرلی گئیں جن کے مقدمات درج کرلیے گئے۔
Comments are closed.