پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا دکانوں سے غائب ہوگیا۔
روزانہ کی بنیاد پر ضروریات زندگی کی کسی نہ کسی چیز کی قیمت بڑھنے لگی ہے، بعض اشیاء کی عدم دستیابی کی شکایت بھی عام ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نمایاں اثرات سامنے آنے لگے، آج گھی، ڈبل روٹی، رس اور بسکٹ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
مارکیٹ کمیٹی کے مطابق کم و بیش ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، گھی 545 روپے فی کلو، چینی 90 روپے کلو، چاول 150 سے 200 روپے کلو ہوگیا ہے۔
مارکیٹ کمیٹی کے مطابق ماش کی دال 295 روپے، مسور کی دال 255 روپے اور چنے کی دال 160 روپے فی کلو تک میں دستیاب ہے۔
لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی مختلف مارکیٹ میں دکان دار اپنی اپنی مرضی کے مطابق وصول کر رہے ہیں۔
Comments are closed.