لاہور کے علاقے گجرپورہ میں 13 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کردیا۔
پولیس نے واقعے کو مشکوک قرار دیکر مقتول کی بیوی، بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔ 45 سالہ بلال درزی کا کام کرتا تھا، گھر سے فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی۔
جائے وقوعہ پر پہنچنے والی تفتیشی افسر کو بتایا گیا کہ 13 سالہ آمنہ نے اپنے والد بلال کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول اور دیگر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، پولیس نے ملزمہ آمنہ کے ابتدائی بیان پر شکوک و شبہات ظاہر کرتے ہوئے ملزمہ کی ماں کومل بی بی، بھائی عثمان اور ایک قریبی رشتہ دار کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
مقتول پانچ 5 بچوں کا باپ تھا۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہے۔
Comments are closed.