اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

لاہور: 10سال کی گھریلو ملازمہ پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں مالک مکان نے 10سالہ گھریلو ملازمہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق مکان مالک عمیر شریف نے جینا نامی گھریلو ملازمہ پر تشدد کیا، بچی کی چیخ و پکار پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع کی، جس پر پولیس نے متاثرہ بچی کو تحویل میں لیا اور اس کا طبی معائنہ کروایا۔

بچی کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات پائے گئے، متاثرہ بچی 3 ماہ سے عمیر شریف نامی شخص کے گھر پر ملازمہ تھی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ ایس ایچ او حماد شاہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.