پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد کو لاہور کے سروسز اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہونے پر جیل حکام نے انہیں اپنی تحویل میں سروسز اسپتال منتقل کیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
قبل ازیں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سروسز اسپتال میں ڈاکٹرز سے یاسمین راشد کی پولیس لائن اسپتال منتقلی پر مشاورت کی۔
ڈاکٹرز نے سی سی پی او لاہور کو بتایا کہ یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹس کے بعد حتمی رائے دے سکتے ہیں۔
Comments are closed.