نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں آسٹرو ٹرف نکالنے کا معاملہ مزید تنقید کی زد میں آگیا، ٹرف نکالتے وقت اسے بلیڈ سے کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سابق ہاکی کھلاڑیوں نے آسٹرو ٹرف کاٹنے پر شدید تنقید کی ہے لیکن پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ترجمان ٹرف کی کٹائی پر دفاع میں سامنے آگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹرو ٹرف نکالنے کے طریقہ کار پر سوال اٹھ سکتا ہے۔
ترجمان پنجاب اسپورٹس بورڈ کا کہنا تھا کہ ایف آئی ایچ کے قوانین کے مطابق آسٹرو ٹرف لگائی جاتی ہے، تاہم آسٹرو ٹرف کاٹنے کے عمل میں لوکل کنٹریکٹر نے کام کیا۔
Comments are closed.