لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی اینٹی کرپشن طلبی کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔
ہائی کورٹ آفس نے شیخ رشید کی درخواست پر اعتراض عائد کیا۔
ہائی کورٹ آفس نے بیان حلفی پر شیخ رشید کے دستخط نہ ہونے کا اعتراض لگایا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کل درخواست کے اعتراض پر سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے اسلام آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی فروخت کی گئی زمین کی سرکاری فیس کی ادائیگی میں خرد برد پر شیخ رشید کو طلب کیا تھا، جس کے جواب میں سابق وفاقی وزیر داخلہ نے طلبی کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔
اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام نے شیخ رشید کو زمین کی فروخت کے ریکارڈ کے ساتھ اینٹی کرپشن ہیڈ آفس لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔
Comments are closed.