galaxy s10 stereo hookup secure hookup site american hookup lisa wade pdf hookup lynchburg va best place for discreet hookups married

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور ہائی کورٹ: بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیاں کالعدم قرار

لاہور ہائی کورٹ نے بلدیاتی الیکشن کے لیے کی جانے والی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں، عدالت نے حلقہ بندیوں کے خلاف تمام درخواستیں فیصلے کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہوئے ایک ماہ میں ان کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کے خلاف ایک ہی نوعیت کی 60 درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آئینی طور پر نیا انتخاب حلقہ بندیوں کے بغیر نہیں ہوسکتا۔

عدالت نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی کہ وہ 14جون کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔

لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ حلقہ بندیوں کا فیصلہ حتمی سمجھا جاتا ہے اور اس کے خلاف اپیل کا حق موجود نہیں، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کیلئے آزاد اور غیر جانبدار آئینی ادارہ ہے اور وہی حلقہ بندیوں میں ترامیم کا اختیار رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ درخواست گزاروں نے حلقہ بندیوں کے خلاف اپیل کا حق نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.