منگل 27؍محرم الحرام 1445ھ 15؍اگست 2023ء

لاہور ہائیکورٹ: کم گریڈز والے افسران کی ہائی گریڈ پر تقرریاں آرٹیکل 4 اور 25 کیخلاف قرار

لاہور ہائیکورٹ نے کم گریڈز والے افسران کی ہائی گریڈ پوسٹ پر تقرریوں کو آرٹیکل 4 اور 25 کے خلاف قرار دے دیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے تنویر سرور کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے کہا کہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے 17 مئی 82 اور یکم مئی 2000  کے نوٹیفکیشنز کی قانونی حیثیت نہیں۔

اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی…

عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب کو 183 افسران کی تقرریوں پر 30 دن میں نظرثانی کی ہدایت جاری کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ خالی پوسٹ پر رولز کے تحت تقرری کی جائے، کسی سبب یہ ممکن نہ ہو تو پی سی ایس رولز کے تحت وقتی تقرری کی جائے۔

عدالت نے کہا کہ رول 10 اے کے علاوہ سول ملازمین کی بڑے گریڈ پر او پی ایس کے تحت تقرری کی گنجائش نہیں، رول 10 اے کے تحت ایکٹنگ چارج کے طور پر تقرری کی جاسکتی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے او پی ایس تقرریاں کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.