چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا انتخاب رکوانے کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔
جسٹس ساجد محمود سیٹھی 26 جون کو درخواست پر سماعت کریں گے۔
درخواست میں پی سی بی، وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پی سی بی کے الیکشن کمشنر نے بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کےلیے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس 27 جون کو طلب کر رکھا ہے۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کا خصوصی اجلاس منگل کو دوپہر 2 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس میں اراکین بی او جیز میں سے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔
واضح رہے کہ پیٹرن ان چیف پی سی بی وزیراعظم کے نامزد کردہ ذکاء اشرف چیئرمین شپ کے عہدے کےلیے مضبوط امیدوار ہیں۔
Comments are closed.