لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق کی برطرفی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جسٹس محمد رضا قریشی نے احمد شہزاد فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پی سی بی قانون کے تحت چیف الیکشن کمشنر کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔
وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ پی سی بی آئین کے تحت چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے قواعد و ضوابط نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر پی سی بی کو کسی وقت بھی فارغ کیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ درخواست گزار نے چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے۔
Comments are closed.