عمران خان کے عدالت پیشی کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کارکنوں کو لاہور ہائیکورٹ پہنچںے کا پیغام جاری کیا۔
یہ پیغام ٹرینڈ بن کر چلا، تحریک انصاف کےکارکن لاہور ہائیکورٹ پہنچے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے چلایا گیا ٹرینڈ لاہور ہائیکورٹ میں رش لگنے کی وجہ بھی بنا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر آج سماعت ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سید شہباز علی رضوی پر مشتمل بنچ عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
Comments are closed.