لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے 14 اپریل کو وزیر اعظم کی تقریر کی ویڈیو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے سردار فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست پر سماعت کی۔
کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل رانا عبدالشکور پیش ہوئے۔
درخواست میں وزیر اعظم پاکستان کے پرسنل سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے، جبکہ سیکرٹری اطلاعات، چیئرمین پیمرا اور چیئرمین پی ٹی وی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وزیراعظم پاکستان نے چار اپریل کو پی ٹی وی پر عدلیہ مخالف بیان دیا۔
Comments are closed.