پیر14؍ذوالحجہ 1444ھ3؍جولائی 2023ء

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کرانے کی اجازت دے دی

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتخابات کرانے کی اجازت دے دی۔

جسٹس انوار حسین نے تمام دلائل سننے کے بعد حکم امتناع کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کے خلاف حکم امتناع واپس لے لیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواستیں یکجا کرنے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دیں۔

بلوچستا ن ہائیکورٹ کے بعد لاہور اور پشاور کی ہائیکورٹس نے بھی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتخابات روکنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان، لاہور اور پشاور کی ہائیکورٹس نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتخابات روکنے کا حکم دیا تھا۔

لاہور اور پشاور کی ہائیکورٹس نے وفاقی حکومت، پی سی بی الیکشن کمشنر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.