لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی رہائی کا تحریری حکم جاری کردیا۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کو نیب یا کوئی اور اتھارٹی گرفتار نہیں کرے گی اور انہیں نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم میں کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔
اس سے قبل چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی عدالتِ عالیہ میں سماعت ہوئی تھی۔
دورانِ سماعت چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے نیب کی جانب سے اپنی گرفتاری کو چیلنج کر رکھا تھا۔
Comments are closed.