ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

لاہور ہائیکورٹ نے نیب الزامات کو فرضی قرار دیدیا، رانا ثناء

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نیب کے الزامات کو فرضی قرار دیدیا، ثابت ہوگیا کہ نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے۔

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے شہباز شریف کی ضمانت منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نیب کو اپنے مقاصد کے لیے ہمیشہ استعمال کرتی رہی ہے۔

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی ضمانت کے مچلکے احتساب عدالت نمبر 2 میں پیش کر دیئے گئے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت منظوری کا آرڈر جاری کر دیا ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میاں شہباز شریف کے آج کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.