جمعہ13؍جمادی الثانی 1444ھ6؍جنوری 2023ء

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی نا اہلی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نا اہلی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 9 جنوری کو سماعت کرے گا، فل بینچ میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نااہلی کے باوجود پارٹی چیئرمین رہنے پر عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کے متعلق کاز لسٹ جاری کر دی۔

فل بینچ عمران خان کی نا اہلی سے متعلق دو مختلف درخواستوں پر سماعت کرے گا، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے نا اہلی سے متعلق درخواستوں پر فل بینچ بنانے کی سفارش کی تھی۔

ایڈووکیٹ آفاق احمد نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹوانے کی درخواست دائر کی ہے، شہری جابر عباس خان نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نا اہلی کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.