بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور ہائیکورٹ نے عائشہ اکرم کیخلاف درخواست خارج کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے گریٹر اقبال پارک میں دست درازی کے معاملے پر خاتون عائشہ اکرم کے خلاف کارروائی کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کر دی، عدالت نے قرار دیا کہ مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنےکا حکم دینا سیشن عدالت کا کام ہے۔

شہری عصمت اللہ نےلاہور ہائیکورٹ میں خاتون عائشہ اکرم کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے استفسار کیا کہ کس طرح ہائیکورٹ میں شہری کے خلاف براہ راست درخواست قابلِ سماعت ہے ، عدالت کس قانون کے تحت عام شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی…

درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ سوشل میڈیا کی ویڈیوز کے مطابق عائشہ اکرم نے فالوورز کو بلایا، مینار پاکستان کے گارڈ کے مطابق عائشہ اکرم کے پاس 2 بار بچ نکلنے کا موقع تھا مگر وہ وہاں رُکی رہی۔

شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس واقعے سے دنیا بھر میں پاکستان بدنام ہوا، ہجوم کو اکسانے پر عائشہ اکرم کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.