جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

لاہور ہائیکورٹ: مستقل ہونیوالے 11 ججز نے حلف اٹھا لیا

لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 11 جج صاحبان نے حلف اٹھا لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے مستقل ہونے والے ان جج صاحبان سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد شامل ہیں۔

لاہورنامزد چیف جسٹس محمد امیر بھٹی آج…

جسٹس محمد طارق ندیم، جسٹس محمد امجد رفیق اور جسٹس عابد حسین چٹھہ نے بھی حلف اٹھایا ہے۔

مستقل ہونے والے جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیاءباجوہ ، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی اور جسٹس راحیل کامران نے بھی آج حلف اٹھایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.