بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

لاہور ہائیکورٹ: سپر ٹیکس کے نفاذ کیخلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا

لاہور ہائیکورٹ نے سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے 2022 کےلیے بینکنگ سمیت 16 سیکٹرز کا سپر ٹیکس کا ریٹ 10 فیصد سے کم کر کے 4 فیصد کردیا۔

جسٹس جواد حسن نے سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دائر ایک ہی نوعیت کی 350 سے زائد درخواستوں پر 12 اپریل  2023 کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

درخواست گزاروں کا مؤقف تھا کہ اِنکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 4 سی فنانس ایکٹ 2022 کے تحت سپر ٹیکس نافذ کیا گیا۔ ٹیکس کا اطلاق 2022 پر نہیں ہوسکتا، استدعا ہے کہ سپر ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی قرار دیا جائے۔

وفاق اور  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے وکلاء نے درخواستوں کی مخالفت کی۔

عدالت نے سپر ٹیکس سال 2022 کو قانونی تو قرار دے دیا تاہم بینکنگ سمیت 16سیکٹرز کا سپر ٹیکس کا ریٹ 10 سے کم کر کے 4 فیصد کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.