لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری محکموں کے اسٹاف کو فوری سائیکلیں استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں فوری بند کرنے کا حکم دے دیا۔
اسموگ کی روک تھام کے کیس میں جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ دھواں پھیلانے والی صنعتوں کو پہلے جرمانے کریں، پھر بھی عمل نہ کریں تو گرا دیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور صرف آفس میں بیٹھی رہتی ہیں کچھ نہیں کرتیں، وقت آگیا ہے کہ ڈی سی اور تھانوں میں بیھٹے لوگ باہر نکلیں۔
عدالت نے ریلوے گالف کلب کے ایڈمنسٹریٹر کو تبدیل نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ماحولیات کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
Comments are closed.