جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاہور: گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر جاں بحق

لاہور کے علاقے بابا اعظم چوک اچھرہ میں گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بدقسمت خاندان چوتھی منزل پر ایک چھوٹے سے کرائے کے گھر میں رہتا تھا، جاں بحق ہونے والے بچوں کا باپ نانبائی ہے جو صبح سویرے کام پر چلا گیا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق بچوں کی ماں لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہے، کمرے میں گیس سلینڈر کا چولہا پڑا تھا جس سے کمرے میں آگ لگی۔

پولیس کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرے میں موجود ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور چاروں بچے موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.