بدھ 18؍جمادی الثانی 1444ھ11؍جنوری 2023ء

لاہور: گندم کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی

لاہور میں گندم کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

مارکیٹ کے اعلامیے کے مطابق لاہور میں آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں 70 روپے فی کلو کمی آئی ہے، جس کے بعد فی کلو مرغی 504 روپے کی ہو گئی۔

لاہور میں انڈوں کی قیمت میں کمی نہ ہو سکی، انڈوں کی قیمت 289 روپے درجن پر برقرار ہے۔

پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں مرغی کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں، جبکہ گائے، بکرے کا گوشت، گھی اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے۔

پنجاب میں گندم کی قیمت مزید کم ہو کر 3800 روپے من ہو گئی، جبکہ جنوبی پنجاب میں گندم کی قیمت 3500 روپے من ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گندم کی قیمت کم ہونے کے باوجود بازار میں آٹے کی قیمت کم نہ ہو سکی، چکی اور فلور ملز مالکان قیمت کم کرنے کو تیار نہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے میں تعینات ڈی سی اور کمشنر سرکاری آٹے کی قیمتوں پر عمل نہیں کرا پا رہے، دکان دار آٹے کی من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں بیف اور مٹن مہنگا بھی فروخت ہو رہا ہے۔

بیف اور مٹن سرکاری نرخوں سے کئی گنا مہنگا بیچا جا رہا ہے، جبکہ اس حوالے سے چیکنگ کا نظام صفر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.