بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور کے 6 جامعات کے طلبا کا ایک دن لاہور گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ

لاہور کی 6 بڑی یونیورسٹیز کے طلبا نے لاہور گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق طلبا کو پاک فوج کی معمول کی کارکردگی اور تربیتی سرگرمیوں سے روشناس کرایا گیا۔ طلبا نے آرمر، انفنٹری، آرٹلری یونٹس کے ساتھ ساتھ لاجسٹک سپورٹ والوں سے بھی گفتگو کی۔ 

طلبا نے فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو خوب سراہا۔

اس موقع پر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.