پنجاب کے وسطی علاقوں میں صبح سویرے شروع ہونے والی موسلادھار بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔
لاہور کے علاقے گلشن راوی میں سب سے زیادہ 181 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ جوہر ٹاؤن میں 156، لکشمی چوک میں 167اور نشتر ٹاؤن میں 160ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
تاجپورہ میں 165، گلبرگ میں 101، ایئرپورٹ کے علاقے میں 88، قرطبہ چوک میں 149، اقبال ٹاؤن میں 142 اور پانی والا تالاب میں 161 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
مال روڈ میں 105، مغل پورہ میں 136 اور جیل روڈ میں 92 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
لاہور میں موسلادھار بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں اور ساتھ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔
لیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 70 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.