پیر7؍ذوالحجہ 1444ھ26؍جون 2023ء

لاہور کے علاقے باٹاپور میں دیرینہ دشمنی پر 2 بھائی قتل

لاہور کے علاقے باٹاپور میں دیرینہ دشمنی پر 2 بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ باٹاپور کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے، مقتولین میں لقمان اور احسان شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں فریقین میں دشمنی کے باعث پہلے بھی 5 افراد قتل ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.