لاہور سے تعلق رکھنے والے احمد عزیر اور انعم نے ماؤنٹ مناسلو سر کر لیا۔
دنیا کی آٹھویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی مناسلو 8163 میٹر بلند ہے جسے سر کرنے والے احمد عزیر وکیل اور ان کی اہلیہ انعم عزیر فارنزک سائنٹسٹ ہیں۔
یہ دونوں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی میاں بیوی ہیں۔
انعم اور عزیر کو نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف اپنے ساتھ نیپال لائے تھے۔
شہروز کاشف کا کہنا ہے کہ جب میں 13 سال کا تھا تب سے دونوں کو جانتا ہوں، ان دونوں نے چھوٹی موٹی چوٹیاں سر کی تھیں مگر پہلی بار 8 ہزار میٹر بلند چوٹی کو سر کیا ہے۔
Comments are closed.