لاہور میں سمن آباد کالج سے مبینہ طور پر اغواء ہوئی 22 سالہ طالبہ نمرہ کو کامونکی سے بازیاب کروا لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مبینہ اغواء کے معاملے میں مغویہ نمرہ کو اُس کے اپنے ماموں زاد کزن محسن کے قبضے سے بازیاب کروایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محسن کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ نمرہ کو 5 روز قبل اغوا کیا گیا تھا اور وزیراعلیٰ پنجاب نے طالبہ کے اغوا کا نوٹس بھی لیا تھا۔
لڑکی کے بھائی فیاض کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ تھانہ ملت پارک میں درج کیا گیا تھا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا تھا کہ لڑکی کا فون نمبر بند ہے، جسے کسی نامعلوم نے اغوا کرلیا ہے، دوسری جانب کالج انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لڑکی اغوا والے دن کالج آئی تھی۔
Comments are closed.